امریکی فضائیہ کے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 4 افراد ہلاک

Four killed in US airstrikes on Iranian-backed militia strongholds
کیپشن: فائل فوٹو

بغداد: امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر امریکی فضائیہ نے عراق اور شام کی سرحد پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ امریکی ڈیفینس سیکرٹری جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں کیخلاف کارروائی کا حکم صدر جوبائیڈن نے دیا تھ۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی فضائی حملوں میں ملیشیا کے اسلحہ ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان ٹھکانوں سے عراق میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

دوسری جانب ايران نے 7 ہزار کلوميٹر تک پرواز کرنے والا ڈرون بنا ليا ہے ۔ ایران کے جنرل حسين سليمانی نے ایک نشریات کے دوران ايسا ڈرون طيارہ بنانے کا دعویٰ کيا ہے ، جو 7 ہزار کلوميٹر تک سفر کر سکتا ہے ۔ نئے ڈرون سے ايران ساڑھے 3 ہزار کلوميٹر دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحيت کا حامل ہو جائے گا ۔

اس سے قبل ایران کے ’غزہ‘ نامی ڈرون سے 2 ہزار کلوميٹر کے اندر اندر کے اہداف کو نشانہ بنايا جا سکتا تھا ۔