ویلڈن سی ٹی ڈی، لاہور دھماکے میں ملوث پورا نیٹ ورک گرفتار، را اور این ڈی ایس ملوث 

ویلڈن سی ٹی ڈی، لاہور دھماکے میں ملوث پورا نیٹ ورک گرفتار، را اور این ڈی ایس ملوث 
سورس: file

لاہور: لاہور کے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک کو 4 دن کے اندر پکڑ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور، کراچی، جھنگ اور راولپنڈی سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ اور افغان ’این ڈی ایس‘ کا ہاتھ ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے لیے بارود سے بھری گاڑی چھوڑ کر جانے والے مبینہ دہشت گرد عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کیا جس کے بعد اسے لاہور منتقل کیا گیا، مبینہ دہشت گرد عیدگل کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار عید گل کو دی تھی۔پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے 7 روز پہلے گجرانوالہ سے خریدی تھی۔دھماکہ خیز مواد سے بھری  گاڑی حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب کھڑی کرکے عید گل فرار ہو گیا تھا۔عید گل کا تعلق ایک کالعدم تحریک سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے، واقعے میں ملوث پیٹرگل اور ایک خاتون سمیت 4 افراد پہلے ہی زیر حراست ہیں۔