پاکستان ،ترکی ،آذربائیجان سمیت متعدد ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں 

Anatolian Eagle - 2021,Azebaijan,Pakistan,Turkey Forces,

انقرہ:آذربائیجان ،پاکستان اور ترکی کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ہر سال کی طرح اس سال بھی قونیا میں منعقد ہوئیں ،مشقوں کا مقصد غیر ملکی افواج کی صلاحیتوں اور ان کی جنگی آلات کو جانچنا ہے۔

ترکی کے اناطولین ایگل ٹریننگ سنٹر میں ہر سال مختلف ممالک کی افواج  کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں ، ان مشقوں کا مقصد غیر ملکی افواج کی صلاحیتوں ،طریقہ کار اور ان کے جنگی آلات کو جانچنا ہے ،ترکی کے شہر قونیا میں پاکستان ،آذربیجان اور ترکی سمیت متعدد ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں ۔

  مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان کے جے ایف 17اور آذربیجان کے  مگ 29 ایس طیاروں نے  اڑان بھری ،مشقوں کا مقصد غیر ملکی افواج کی صلاحیتوں اور ان کے جنگی آلات کو جانچنا ہے ،فوجی مشقوں میں   بنگلہ دیش ، بیلاروس ، جارجیا ، عراق ، سویڈن ،  لبنان ، ہنگری ، ملائشیا ، نائیجیریا ، رومانیہ ، تیونس ، عمان ، اردن ، اور جاپان نے شرکت کی ،فوجی مشقوں کا اختتام2 جولائی کو ہو گا ۔