افغانستان کی جانب سے دعوے زمینی حقائق اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے منافی ہیں، دفتر خارجہ

افغانستان کی جانب سے دعوے زمینی حقائق اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے منافی ہیں، دفتر خارجہ
کیپشن: افغانستان کی جانب سے دعوے زمینی حقائق اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے منافی ہیں، دفتر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کا کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز جنگ کا عزم غیر متزلزل اور واضح ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں کے بارے میں افغان وزارت خارجہ کے پریس آفس کے بیان سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ افغانستان کی جانب سے دعوے زمینی حقائق اور اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس کے منافی ہیں جن میں افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ ہزار سے زائد جنگجوؤں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا بھی بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی دشمن خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے جنگجو گروپوں کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی کوششیں، افغانستان میں ان کی مسلسل موجودگی اور پاکستان کے خلاف سرحد پار سے حملے ہماری سلامتی اور استحکام کیلئے مسلسل خطرہ ہیں۔

زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ پاکستان تنازعے کے سیاسی حل کیلئے افغانوں کے درمیان امن عمل کو سہولت دینے کی مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔