ٹک ٹاک پر پھر پابندی لگادی گئی

ٹک ٹاک پر پھر پابندی لگادی گئی
سورس: file photo

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ 

درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا

 سماعت کے دوران عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے اور  8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔