جاپان نشے میں دھت شخص نے سکول کے بچوں کو ٹرک تلے کچل ڈالا 

Japan,schoolchildren killed,,truck plows into group

اوساکا:جاپان نشے میں دھت شخص نے سکول کے بچوں کو ٹرک تلے کچل ڈالا ،جس سے دو بچے موقع پر ہلاک اور تین تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں ۔

شہر ’’یچی ۔ماتا ‘‘ میں ٹرک ڈرائیور نے اس وقت بچوں کو ٹکر ماری جب وہ سڑک پار کر رہے تھے ،حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق  ڈرائیور نشے میں دھت ٹرک چلا رہا تھا ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔