فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کا اضافہ
کیپشن: فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 1778 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی طرح 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے بڑھ کر 93879 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، قیمتیں بالترتیب 1420 روپے اور 1217.42 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔