لندن میں ریلوے سٹیشن کے قریب آگ بھڑک اُٹھی ،ہر طرف افرا تفری 

London Fire

لند ن کیسل ریلوے سٹیشن کے قریب آگ بھڑک اُٹھی ،جس سے ہر طرف افرا تفری مچ گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق خوفناک آگ سے ابھی تک کسی کے زخمی یاہلاک ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔

فائر بریگیڈحکام نے لوگوں کو واقعے سے دور رہنے کی ہدایات جاری کیں ،حکام کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت بہت زیاد ہ ہے ،آگ بروز پیر مقامی وقت  دوپہر 1:45 بجے لگی ،دارالحکومت کی اسکائی لائن میں کالے دھوئیں کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ دیکھا گیا ،آگ بجھانے سے نمٹنے کے لئے دس فائر انجن اور 70 کے قریب فائر فائٹرز موقع پر موجود تھے۔

لندن فائر بریگیڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے سٹیشن کے نیچے تین کمرشل یونٹ ، چار کاریں اور ایک ٹیلیفون باکس بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے ۔