حریم شاہ کی شادی کے اعلان نے نئی بحث چھیڑ دی

حریم شاہ کی شادی کے اعلان نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے شادی کا اعلان کرکے ایک نئی بحث چھیڑ دی ۔ 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  سوشل میڈیا پر کافی شہرت رکھتی ہیں اورلاکھوں کی تعداد میں ان کے مداح ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتے  ہیں ۔

حریم شاہ نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا ان کے مداحوں سمیت سینکڑوں ہزاروں لوگوں نے اس میں نہ صرف دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ دلہا کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کی ۔ 

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دوہاتھ نظر آرہے تھے۔ اس تصویر پر انہوں نے واضع لکھا کہ الحمد للہ ۔

اس تصویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا اور پھر حریم شاہ نے اعلان کردیا کہ ان کی سندھ کے رکن اسمبلی کے ساتھ شادی ہوگئی ہے اوروہ عنقریب ترکی جانے والی ہیں ۔ 

حریم شاہ نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر جب اپنی پہلی بیوی کو راضی کرلیں گے وہ پھر اپنے شوہر کانام بتائیں گی ۔

حریم شاہ شادی کے اعلان کے  چند ہی گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور اس کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اپنی وضاحتیں دینے میں لگ گئے ۔ جن میں سعید غنی، مرتضیٰ وہا ب نمایاں تھے جنہو ں نے صحافیوں کی طرف سے حریم شاہ کی شادی کے سوال کے جواب میں اپنے ہاتھ بھی دکھا دیئے ۔