گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے

گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے
سورس: فائل فوٹو

لاہور : معروف فوک  گلوکار اللہ دتہ لونےوالا انتقال کرگئے ۔فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا کو طبیعت خراب ہونے پر  مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا نے فوک گائیکی میں منفرد مقام حاصل کیا ۔ ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن پر انہوں ںے متعدد گیت گائے جو عوام میں مقبول ہوئے ۔گلوکاری کے میدان میں کئی عشرے وقف کرنے والےاللہ دتہ لونےوالا ندیم عباس لونے والا کے والد ہیں ۔ 

اللہ دتہ لونے والا نے کیرئیر میں دوہزار سے زائد گیت گائے اور ان کی منفرد آواز اورانداز سے موسیقی کے بڑے بھی معترف تھے  ۔ان کے  سرائیکی ، اردو اور پنجابی زبانوں پر مشتمل سینکڑوں آڈیو کیسٹ ریلیز ہوئے ۔ اللہ دتہ لونے والا واحد فوک گلوکار تھے جنہوں نے  باقاعدہ کلاسیکل گائیکی کی بھی تربیت لی تھی ۔

اللہ دتہ لونےوالا نے مقامی شاعروں کے کلام کو اپنی آواز سے سجا کر عوام تک پہنچایا جس کو بے حد پذیرائی ملی۔اللہ دتے لونے والا کے مشہور گیتوں میں  " مینوں لے چل اپنے نال تے ٹکٹاں دو لے لے " دیس پرایا چھوڑکے آجا " بوچھن ڈوریئے دال پتنا ں تے مل ماہیا " جیسے کئی گیت شامل ہیں ۔