حکومت کا افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ

حکومت کا افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہا کہ وسطی ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت دینے کی غرض سے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویز ادینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022ءکی منظوری بھی دی ہے جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کرلیا ہے جس میں ورک ویزا کیٹگری میں سمیت دیگر کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ا ی سی پی) کی رجسٹریشن کی شرط ختم کردی ہے اور اسی طرح نادرا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کیلئے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں