پاکستان مذہبی آزادی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: آرمی چیف

پاکستان مذہبی آزادی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کا مکمل احترام کیا جاتا ہے اور پاکستان مذہبی آزادی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 12 رکنی برطانوی سکھ فوجی وفد نے سیلیا ہاروے کی قیادت میں ملاقات کی اور مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔ 
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کا مکمل احترام کیا جاتا ہے جبکہ ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے جبکہ کرتارپور راہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی عملی مثال ہے۔ 
برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد نے لاہور کا دورہ بھی کیا اور واہگہ بارڈر پر تقریب دیکھنے کے علاوہ لاہور قلعہ، علامہ اقبال مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا۔ 
12 رکنی وفد نے دربار حضرت میاں میر اور حویلی نونہال سنگھ سمیت دیگر مقامات دیکھنے کے علاوہ متعدد مذہبی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ 

مصنف کے بارے میں