قومی ٹیم کیلیے ہمیشہ ہی ایسی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، شاداب خان

قومی ٹیم کیلیے ہمیشہ ہی ایسی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، شاداب خان

برج ٹان/ بارباڈوس: شاداب خان نے ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 7 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، وہ ڈیبیو پر مین آف دی میچ قرار پانے والے شاہد آفریدی کے بعد دوسرے پاکستانی بنے .

پاکستانی نوجوان کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ کیریئر کا اس سے بہتر آغاز نہیں ہوسکتا تھا، میں قومی ٹیم کیلیے ہمیشہ ہی ایسی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ اسپنرز کیلیے مددگار تھی، پی ایس ایل کا تجربہ بھی میرے کام آیا۔ میزبان کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ شاداب نے کئی گگلی گیندیں کیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں تھا. 111کافی ٹوٹل نہیں تھا، ہمیں اسپنرز پر قابو پانے کیلیے اپنی حکمت عملی پر از سر نو غور کرنا ہوگا۔