وزیراعظم نوازشریف نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت میٹرو بس اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

 وزیراعظم نوازشریف نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت میٹرو بس اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

حیدر آباد:وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچے جہاں کنونشن سے خطاب میں انہوں نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے، آئندہ سال میٹرو بس سروس چلانے اور شہر کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے 50 کروڑ روپے سمیت یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے بھی فوری طور پر 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔


وزیراعظم نوازشریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لیے ہیلتھ کارڈ کا تحفہ لے کر آیا ہوں، اب ٹھٹھہ کی طرح یہاں بھی اُن غریبوں کا علاج مفت ہوگا جو صرف علاج کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیتے ہیں.

ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کینسر جیسے موذی مرض کا علاج بھی کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا جو بات کرتا ہوں اسے پورا بھی  کرتا ہوں، ہم کراچی سے حیدرآباد تک 6 رویا سڑک بنارہے ہیں اوراس سڑک کو حیدرآباد سے سکھر تک لے جائیں گے جب کہ حیدرآباد کے پسماندہ دیہاتوں میں جہاں بجلی نہیں وہاں بجلی بھی آئے گی اور وہاں گیس بھی لاکر دکھاؤں گا۔