بریڈ ہوج نے کوہلی پر بڑا الزام لگا دیا

بریڈ ہوج نے کوہلی پر بڑا الزام لگا دیا

ممبئی: آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین اور گجرات لائنز کے کوچ بریڈ ہوج کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی انڈین پریمیئرلیگ کھیلنے کیلیے ٹیسٹ سے باہرہوئے۔

بریڈ ہوج نے الزام عائد کیاکہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کھیلنے کیلیے چوتھے ٹیسٹ میں باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تاکہ ایونٹ شروع ہونے تک ان کا متاثرہ کندھا مکمل ٹھیک ہوجائے۔

بریڈ ہوج نے یہ بھی کہا کہ چند روز بعد اگر وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کے لیے فٹ ہوگئے تو یہ کافی عجیب ہوگا۔