گھوٹکی:9ویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ

گھوٹکی:9ویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ

گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں روایتی انداز میں اس بار بھی بوٹی مافیا نویں اور دسویں کے امتحانات میں سر گرم ہو گیا ہے۔ آج ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز میں ہی نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلی امتحانی سینٹر سے آؤٹ ہو گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

ذرائع کے مطابق طلبا امتحانی مرکز کے باہر پرچہ بھی حل کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار اندرون سندھ میں ایسے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں لیکن انتظامیہ بوٹی مافیا کو روکنے میں تاحال ناکام نظر آتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں