امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا ٹرمپ کے داماد سے تحقیقات کا فیصلہ

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا ٹرمپ کے داماد سے تحقیقات کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کے روسی حکام سے رابطوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے روسی حکام کے درمیان رابطوں کی چھان بین کے لیے امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر سے پوچھ گچھ کا مطالبہ کیا ہے ۔

جیرڈ کشنر کو سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے ٹرمپ کے انتخابی مشیروں اور روسی حکام کے درمیان رابطوں پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں