نور کی شادی ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی

نور کی شادی ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور : اداکارہ نور کی اپنے چوتھے شوہر  ولی حامد سے خلع لینے کی خبروں کے پیچھے کی کہانی آخر کار سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے تک رہنے والی شادی کا پہلے سال تک تو کسی کو پتہ نہیں چلا مگر جب یہ خبر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تو اس کے بعد دونوں میاں بیوی میں اختلاف پیدا ہوگئے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ نور کی لڑائی کی اصل وجہ شک ہے جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان حالت اس نہج تک پہنچے۔اختلافات کے باعث دونوں نے کافی عرصہ سے الگ رہنا شروع کر دیاتھا۔ جوڑے کے باہمی دوستوں نے صلح کی کوشش  مگر ناکام رہی ہے ۔ گزشتہ دنوں نور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر واضح کیا تھا کہ وہ حامد ولی  سے خلع لے رہی ہے ۔

میرا اب اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ قریبی ذرائع کا کہناہے کہ حالات خراب کرنے میں دونؤں  برابر کے شریک ہیں ۔فلمی حلقوں نے دونوں کی علیحدگی ہر افسوس کا اظہار کیاہے اور انہیں ابھی بھی اس مسلے کو حل کرنے کا کہاہے ۔

جوڑے کے درمیان مختلف وجوہات کی بنا پر تضادات پیدا ہوئے تھے ۔ حالیہ لڑائی سے پہلے بھی متعدد بار لڑائی ہوئی تھی ۔مگر اس بار نتیجہ کچھ اور ہی رہا ہے ۔