بیگم جان کے اسکرپٹ کی وجہ سے فلم میں کام کرنے پر مجبور ہوئی: ودیا

بیگم جان کے اسکرپٹ کی وجہ سے فلم میں کام کرنے پر مجبور ہوئی: ودیا

ممبئی: فلم 'بیگم جان' میں ودیا بالن طوائفوں کی میڈم کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا طوائف خانہ جو تقسیم ہند کے باعث متاثر ہو گیا تھا۔ ودیا بالن کا اس کردار کو سائن کرنے کے حوالے سے کہنا تھا فلم کا اسکرپٹ اتنا مضبوط تھا کہ میں اس میں کام کرنے کے لیے تیار ہو گئی۔ میں نے بیگم جان کے کردار کو سمجھنے کے لیے اس پر بہت غور کیا۔ وہ کہاں سے آئی تھیں وہ کیسی تھیں میں نے یہ سب جانا۔

فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ودیا بالن نے بتایا میں نے کبھی نہیں سوچا کہ یہ فلم صحیح ہے۔ میں ہمیشہ یہ سوچتی ہوں کہ اگر میں خود فلم دیکھتی تو کیا یہ مجھے پسند آتی اور اس کے بعد ہی میں فلم سائن کر لیتی ہوں۔ اس فلم کا حال ہی میں پہلا ٹریلر بھی لانچ کیا گیا جس میں ودیا بالن نے اپنی مضبوط اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

فلم 'بیگم جان' کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کی سرحد کے درمیان بنے ایک طوائف خانے کی ہے جسے سرحد کی لکیر کھینچے جانے کے باعث تباہ کرنا پڑا اور اس دوران بیگم جان نے اپنے طوائف خانے کے لیے جنگ کی۔

واضح رہے کہ ودیا بالن کو اپنی شاندار اداکاری کے لیے اب تک 2 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے جن میں ان کی فلم 'ڈرٹی پکچر' اور 'کہانی' شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں