مارچ میں گرمی کا بخار،سورج نے ابھی سے آنکھیں دکھانا شروع کردیں

مارچ میں گرمی کا بخار،سورج نے ابھی سے آنکھیں دکھانا شروع کردیں

کراچی،کوئٹہ ،پشاور،ملتان: ابھی مارچ ختم نہیں ہوا کہ سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔  لاڑکانہ اور سکھر میں دن بارہ بجے ہی ۓٹمپریچر 40 ڈگری ہے۔ کراچی والے بھی خوب گرمی کھا رہے ہیں۔  یہاں اس وقت  درجہ حرارت 37 سنٹی گریڈہے۔  پنجاب میں تپش کچھ کم ہے لیکن اتنی بھی کم نہیں ، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں دن بارہ بجے ، درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا پہنچا، ملتان ، فیصل آباد میں 33 اور،لاہور کا ٹمپریچر 32 ، سنٹی گریڈ ہے۔

بلوچستان میں بھی ، سورج ، نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیاہے ،، سبی میں درجہ حرارت،، اس وقت ہی ،38 ڈگری تک جا پہنچا ہے ، اوستہ محمد ،ا ور جھل میں ٹمپریچر ، 37 ڈگری ہے ، جبکہ کوئٹہ میں موسم ، بہتر ہے ، اور درجہ حرارت صرف 25 سنٹی گریڈ ہے۔خیبر پختونخوا ، میں  موسم ابھی بہت گرم نہیں ہوا ، پشاور میں درجہ حرارت 31 ، چارسدہ میں 30، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 31 سنٹی گریڈ ہے ۔

مصنف کے بارے میں