پشاور: سرچ آپریشن کرتے ہوئے 62مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: سرچ آپریشن کرتے ہوئے 62مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 62مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس  حکام کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ بھانہ ماڑی ، یکہ ،یونیورسٹی ٹاﺅن اور تھانہ متھرا کی حدود میں کیا گیا ،گھر گھر تلاشی کے دوران 62مشتبہ افراد کو گرفتا کرلیا گیا جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،رائفل ، 4پستول اور 2کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں