بھارت میں مسلمانوں کو مساجد میں لاوڈ اسپیکر کا استعمال بند کرنے کی اشتعال انگیز پفلٹس برآمد

 بھارت میں مسلمانوں کو مساجد میں لاوڈ اسپیکر کا استعمال بند کرنے کی اشتعال انگیز پفلٹس برآمد

نئی دہلی:بھارتی ریاست ترپردیش کے جینگلا گاوں میں مسلمانوں کو دھمکیاں اور انھیں فوری گاوں کے تخلیہ کی ہدایت کے بعد ضلع بریلی کے دو مساجد میں نفرت پر مبنی پمفلٹس موصول ہوئے ۔

ان پمفلٹس میں تمام ہندوں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اذاں کیلئے مساجد میں لاڈ اسپیکر کا استعمال بند کریں۔ پمفلٹس مساجد میں ڈالے گئے جس کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سبھاش نگر علاقہ میں واقعہ مسجد میں جب لوگ نماز کے لئے پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ صحن میں یہ متنازعہ پمفلٹس پڑے ہوئے تھے اور ان پر اشتعال انگیز جملے درج تھے ۔

پمفلٹس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ یوپی میں ہم اب اقتدار پر ہیں۔ وہ نماز کیلئے لاوڈ اسپیکر کا استعمال بند کردیں ورنہ ہم ان دو مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے ۔ یہ صرف دھمکی نہیں ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیر سورو نے بتایا کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جینگلا گاں میں ایسے کئی پوسٹرس دستیاب ہوئے جن میں وہاں کے رہنے والے مسلمانوں کو جاریہ سال کے ختم تک گاوں کے تخلیہ کا حکم دیا گیا ہے۔