جعلی ڈگری کیس، سپریم کورٹ میں ضیا الرحمان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

جعلی ڈگری کیس، سپریم کورٹ میں ضیا الرحمان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: پشاور ہائیکورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے والے مسلم لیگ نون کے رکن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ نے پی کے 54 سے منتخب ہونے والے میاں ضیا ءالرحمان کی جعلی ڈگری کیس میں اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی ڈگری کو کسی فورم نے جعلی قرار نہیں دیا۔ 2013 کے الیکشن میں ان کی بی اے کی ڈگری گم ہو گئی تھی جس وجہ سے تعلیمی قابلیت میٹرک بتائی گئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عوامی نمائندوں کا کردار صاف ستھرا ہونا چاہیے۔ بد قسمتی سے بظاہر ضیاء الرحمان صادق نہیں رہے۔ انہیں اپنی ڈگری کی قانونی حیثیت ثابت کرنی چاہیے تھی۔

عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں