سیکیورٹی گارڈ نے نوکری کے دوران اسی کالج سے گریجوایٹ کی ڈگری حاصل کر لی

سیکیورٹی گارڈ نے نوکری کے دوران اسی کالج سے گریجوایٹ کی ڈگری حاصل کر لی

منیلا: تعلیم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہں ہوتی صرف ہمت اور حوصلے کی بات ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ فلپائن میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے کر دکھایا ہے۔ ارون موکاؤ سیبو شہر میں واقع سینٹ ٹریسا کالج میں 17 سال سے سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کر رہا ہے۔

38 سال ارون جو کہ تینوں بچوں کا باپ ہے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک اپنی ڈیوٹی کرتا تھا اور اس کے بعد ساڑھے سات بجے سے لیکر شام بجے تک اسی کالج میں ہر سمیسٹر میں اپنی کلاسز باقاعدگی سے لیتا تھا۔

ارون نے ایک سال اپنی تعلیم راستے میں چھوڑنے کا سوچا کیونکہ وہ ڈگری کی وجہ سے اپنے بچوں کو وقت نہیں دے سکتا تھا۔ تاہم ارون کی بیوی نے اس کی ہمت بڑھائی اور اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور جنرل ایجوکیشن میں اپنی چار سالہ ڈگری مکمل کر لی۔

دوران تعلیم 38 سال ارون کا نام ہر سمیسٹر میں ڈین لسٹ میں بھی آتا رہا ہے۔