کابل میں امریکی یونیورسٹی 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی

کابل میں امریکی یونیورسٹی 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی۔

دی امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں پڑھانے والوں میں افغان اور غیر ملکی اساتذہ شامل ہیں۔ یونیورسٹی کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈیوڈ سیڈنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے لیے ہم اپنے وعدے کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔ گزشتہ سال ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2016 میں اس یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں