سیلفی کے چکر میں دو لڑکیاں ہلاک

 سیلفی کے چکر میں دو لڑکیاں ہلاک

میکسیکو: 2 نوجوان لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران چھوٹے طیارے کی زد میں آ   کر ہلاک ہو گئیں۔

یہ واقعہ قصبے چینیپاس میں اس وقت پیش آیا جب 2 نوجوان لڑکیاں رن وے کے ساتھ ٹرک پر کھڑے ہو سیلفی لے رہی تھیں کہ چھوٹے طیارے کے پر کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئیں۔

یہ لڑکیاں قصبے میں گھوڑوں کی ریس کی تقریب میں موجود تھیں اور ٹرک رن وے کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں معتدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔