بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور نے گھر داری کا آغاز کر دیا

ممبئی : بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے گھر داری میں دلچسپی لینا شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ان دنوں کھانا بنانے کی تربیت لے رہی ہیںجس کے لیے روزانہ کھانا بنانے کے مختلف ٹی وی شوز اور چینلز دیکھ رہی ہیں تاکہ مستقبل میں بیٹے کواپنے ہاتھ سے کھانا بنا کردے سکیں۔

ذرائع کے مطابق ادکارہ نے اس سے قبل کبھی کھانا نہیں پکایا اور جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے زیادہ تروقت بڑی سکرین پر گزارا جبکہ بیٹے کی پیداءش کے بعد انہیں امورخانہ داری کا ہنر نہ لینے پر بھی افسوس ہے۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اب پتہ چل رہا ہے کہ گھریلو زندگی میں امورخانہ داری کتنی اہم ہے۔