جاپانی شہریوں نے امریکی فوجی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیا

جاپانی شہریوں نے امریکی فوجی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیا

ٹوکیو: جاپانی شہر اوکیناوا میں مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے لگائے اور اس علاقے سمیت پورے جاپان سے امریکی فوجی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔


ان مظاہروں میں پہلی بار اوکیناوا کے گورنر تاکشی اوناگا بھی شریک ہوئے۔ امریکا جنوبی اوکیناوا کے گینووان شہر میں اپنے فضائی فوجی اڈے فوتنما کو کم آبادی والے علاقے ناگو میں منتقل کرنا چاہتا ہے جس کے خلاف اوکیناوا کے عوام نے سخت احتجاج کیا ہے۔

اس علاقے کے عوام پورے جاپان خاص طور سے اوکیناوا سے امریکی فوجی اڈوں کو پوری طرح ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں موجود امریکا کے 50 ہزار فوجیوں میں سے 25 ہزار صرف اوکیناوا میں تعینات ہیں۔