شوہر نے فیس بک پر بیوی کا اکاونٹ دیکھ کر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

شوہر نے فیس بک پر بیوی کا اکاونٹ دیکھ کر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

لاہور: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے شادیوں کا سلسلہ تو عام نظر آتا ہے مگر فیس بک کے ذریعے شادی شدہ جوڑے کی ہستی کھیلتی زندگی برباد ہو جائے ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہاں بھی ایسا ہی ایک واقع پیش آیا جب لاہور کی رہائشی ایک خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کا اکاو¿نٹ فیس بک پر دیکھ کر اس سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔


تفصیلا ت کے مطابق فیس بک پر جعلی اکاونٹ نے لاہور کی رہائشی شگفتہ رانی نامی خاتون کی شادی شدہ زندگی برباد کر دی اور خاتون اس معاملے کے حل کے لیے عدالت پہنچ گئی ۔ خاتون نے لاہور کی سیشن عدالت میں ایک ایسے شخص کے خلاف درخواست دائر کی ہے جو کہ اس کے نام سے مبینہ طور پر فیس بک اکاو نٹ چلا رہاہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر اپنی بیوی کے نام سے اکاو نٹ دیکھا جس پر خاتون کی تصویر لگی ہوئی تھی تو اس کے شوہر نے نا صرف اس بات پر خاتون کو گھر سے نکال دیا بلکہ وہ علیحدگی کے لیے بھی غور کر رہاہے۔

خاتون کا کہناتھا کہ وہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے اور راجا خلیل نامی شخص نے میرے اصلی اکاو نٹ سے میری تصویر حاصل کی اور ایک جعلی اکاو نٹ بنا لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت پتا چلا جب اس نے میرے بھائی کو فیس بک پر دوستی کے لیے پیغام بھیجا جب کہ اس شخص نے کئی اور شخصیات کو بھی ایسا ہی پیغام بھیجا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس حرکت کے باعث اس کی شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی لہذا ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔