قطر برطانیہ میں 6.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

قطر برطانیہ میں 6.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

دوحہ: خلیجی ملک قطر آئندہ 5برسوں میں برطانیہ میں 6.3ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرے گا۔

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی نے گزشتہ روز دونوں ممالک کے مشترکہ فورم کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین مقام ہوگا اور قطر اس ضمن میں آئندہ 5برسوں کے دوران 6.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید  پیش رفت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں