ملک بھر میں یکم اپریل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں یکم اپریل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں یکم اپریل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ بڑھا ہے، جو آںے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، جب کہ یکم اپریل سے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ کراچی والوں کیلئے سمندری ہواؤں کی چھٹی کے باعث اپریل بھاری گزرے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہیٹ ویو اور شدید گرمی سے ہوشیار کردیا،  مارچ میں کراچی کا درجہ حرارت 32سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 40 ڈگری تک جائے گا، عوام کھانے پینے اور گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہرقائد میں درجہ حرارت خطرے کی گھنٹی بجا سکتا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، گزشتہ روز پیر کو درجہ حرارت بڑھ کر 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی زور دکھانے لگی ہے، گزشتہ تین روز میں درجہ حرارت میں 5 سینٹی گریڈ اضافہ ہوا، آئندہ ماہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،  آئندہ ماہ گرم موسم مزید امتحان لے گا۔

منگل کے روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق نواب شاہ میں پارہ 41، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا، حیدر آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 39 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی رہی۔