اہلیہ نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کہیں,ولی حامد

اہلیہ نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کہیں،ولی حامد

 اہلیہ نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کہیں,ولی حامد

لالی ووڈ: پاکستانی اداکارہ نور بخاری کی اپنی چوتھی طلاق لینے کے فیصلے کی خبر عوامی سطح پر اعلان کرنے کے بعد ان کے شوہر ولی حامد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔گلوکار ولی حامد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے نجی معاملات میں دخل نہ دیں، ساتھ ساھ ان کی اہلیہ نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کہیں۔


انہوں نے لکھا سب سے ایک دلی گزارش ہے، پلیز نور کے خلاف کوئی منفی بات کرنے سے گریز کریں، میں نے اپنے جیون ساتھی کو ان میں دیکھا تھا، ہم نے اپنی زندگی کے بہترین لمحات ایک ساتھ گزارے اور میں آج بھی ان سے محبت کرتا ہوں، عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور کبھی ان سے الگ نہیں ہونا چاہتا۔

ولی حامد نے مزید کہا کہ ہمارے ذاتی جذبات کی عزت کریں اور ہمارے لیے دعا کریں، یہ ایک نجی معاملہ ہے جسے ہم خود حل کرلیں گے.