امانت علی کو اپنے ولیمے پر قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

فیصل آباد: معروف گلو کار امانت علی کو اپنے ولیمے کے دوران قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ، پابندی کے باجود شادی کی تقریب میںشیشہ استعمال کر نے پر گلو کار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے گلوکار امانت علی کیخلاف اپنے ولیمے کی تقریب میں شیشے کا استعمال کرنے پر تھانہ مدینہ ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں امانت علی ، نزاکت علی ، ہوٹل مینیجر منظور احمد اور منیجر حاجی اشرف کو بطور نامزد ملزم جبکہ 10نامعلوم ملزمان بھی مقدمے میں شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امانت علی کی شادی کی تقریب میں شیشے کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔جبکہ تقریبات میں شیشے کے استعمال پر پابندی عائد ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔