پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6-1 سے شکست

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6-1 سے شکست

ڈارون : آسٹریلیا نے پاکستان کو چار میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔آسٹریلین شہر ڈارون کے کرارا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے.


میچ میں آسٹریلیا میچ کے پہلے ہی کوارٹر سے پاکستان پر دبا برقرار رکھا11ویں منٹ میں ٹرینٹ میٹن نے گیند کو جال میں پھینک دیا۔ابھی گرین شرٹص اس حملے سے نسبھلے بھی نہ تھے کہ کوارتر ختم ہونے سے ایک منٹ قبل جیریمی ہیوارڈ نے پینالٹی کارنر اپنی ٹمی کی برتری کو دگنا کردیا۔کھیل کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر نے میں پاکستان نے حریف کے خلاف نسبتا بہتر کھیل پیش کیا لیکن کھیل کے 44ویں منٹ میں ٹام وکہم نے گول کر کے پاکستان کی میچ میں واپسی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔کھیل کے چوتھے اور آخری ہاف میں گرین شرٹس بالکل تتر بتر نظر آئے اور آسٹریلین ٹیم نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید تین گول داغ دیے جس میں بین کریگ کے لگاتار دو گول بھی شامل تھے۔میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل پاکستان کے عبدالحسیم خان نے گول کر کے پاکستان کیلئے میچ میں واحد اسکور کیا۔جب میچ ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تو اسکور بورڈ پر 6-1 کا ہندسہ پاکستان کی بدترین شکست کا اعلان کر رہا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج اسی میدان پر کھیلا جائے گا.