میرا کی مالی معاونت کیلئے اہم صوبائی ادارہ میدان میں آگیا

لاہور: تنازعات کی زد میں رہنے والی معروف پاکستانی اداکار میرا نے گزشتہ دنوں پنجاب حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت کا اہم ادارہ ان کی مدد کے لیے میدان میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میرا کو جب ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تو انہوں نے معاوضے کے بغیر شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسڑی کے خراب حالات کے باعث مالی مشکلات کی شکار ہیں۔میرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے خرچہ چلانے کے لیے اپنی گاڑی بھی فروخت کردی ہے۔

تاہم میرا کے اس مطالبے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوچ اینڈ کلچر نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ادارے نے حکومت سے درخواست کی کہ میرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے دیے جائیں، ساتھ ساتھ لالی وڈ انڈسٹری کی بحالی کے لیے اداکارہ کو ایک کروڑ روپے دینے کی تجویز بھی دے دی۔