میں جہاز میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک ساتھ بیٹھی لڑکی نے ایسا شرمناک ترین کام کردیا کہ میں خوف میں مبتلا ہو گئی

نیویارک :  اوباش مردوں کی جانب سے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن ایک امریکی خاتون نے نشے میں دھت ہوکر اڑتے جہاز میں ساتھ بیٹھی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 اوریگن سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیڈی مکینی لاس ویگاس شہر سے پورٹ لینڈ جانے والی پرواز میں سوار تھی۔ الاسکا ائیرلائنز کی پرواز جب ہزاروں فٹ کی بلندی پر اُڑرہی تھی تو ہیڈی کثرت شراب نوشی سے خود سے بیگانہ ہوچکی تھی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمہ شراب پی کر بے قابو ہوگئی اور نہ صرف اس کے ساتھ جنسی حرکات کیں بلکہ انتہائی فحش الفاظ بھی ادا کرتی رہی۔

فیڈرل گرینڈ جیوری نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزمہ کو جنسی حملے کی مرتکب قرار دیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ اسے 10 سال قید اور اڑھائی لاکھ ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے)جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ملزمہ کو اس سے پہلے دوبار2008 اور 2015ءمیں بھی شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں سزا ہوچکی ہے۔