باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق واقع منگل کی صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔
اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی 15سالہ بیٹی کو گھر پر گولی ماری ۔ ملزم اسلام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب محلہ مہرعلی جودہ روڈ ای-13 کا رہائشی ہے۔ملزم نے قتل کے بعد گرفتار دے دی۔ ملزم نے بیٹی کو اپنے گھر اندر گولی ماری۔