شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا

شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا

 شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا

ممبئی:  کنگ  خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اکشے کمار کی فلم ’’کریک‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہونا تھی تاہم فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہونے پر اب اسے آئندہ سال نمائش کے لیے پیش ہو گی۔ لیکن  اکشے کمار نے 2 جون 2017 کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کو 11 اگست کو ریلیز کرنےاعلان کیا ہے۔


جس سے شاہ رخ خان کی مشکلاتبڑھ گئی ہیں۔ اور ایک بار پھر دو بڑی فلموں کا تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔شاہ رخ اور انوشکا شرما بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں تاہم فلم کا ٹائٹل اب تک فائنل نہیں کیا گیا لیکن فلم کی ریلیز کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں جس میں کہا یہ جارہا ہےکہ اکشے اور شاہ رخ کی فلموں کی نمائش کی ایک ہی تاریخ ہے جس سے دونوں بڑے اداروں کے باکس آفس پر تصادم کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.