بھارت کی آبی جارحیت جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے مزید ڈیم بنانے کا اعلان

بھارت کی آبی جارحیت جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے مزید ڈیم بنانے کا اعلان

pakistan india indus water treaty

نئی دہلی: بھارت کی آبی دہشتگردی جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے مزید 3 ڈیمز بنانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ و پانی " نتن گڈکری " نے ہریانہ میں ایگریکلچرل سمٹ  2018 کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اترکھنڈ کے دریائوں پر3 ڈیم بنا کر پاکستان جانے والے پانی کو روک لیں گے۔

برسات نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کے وقت ان ڈیموں کا پانی استعمال کیا جا سکے۔

مودی سرکار کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جن 3 دریائوں کا پانی پاکستان جاتا ہے وہ ایک علیحدہ معاملہ ہے لیکن جن 3 نہروں کا پانی بھارت کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے اس پر پہلا حق بھارت کا ہے۔

اس لیے اترکھنڈ کے ان تینوں دریائوں پر علیحدہ علیحدہ 3 ڈیم بنا کر اپنی ضرورت کا پانی جمع کر رکھیں گے ، ان تینوں ڈیموں سے بھارتی پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں پانی کی کمی کو دور کیا جائے گا۔


نتن گڈکری نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد بھارت کے حصے میں3 دریا آئے تھے لیکن ہم ان سے اپنی ضرورت کے مطابق پانی استعمال نہیں کر پاتے تھے اور اضافی پانی پاکستان چلا جاتا تھا۔