پشاور: پشاور میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا ساتھی سمیت جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا دانیال عرف چٹکی اپنے ایک ساتھی اعزاز کے ساتھ رکشے میں اقبال پلازہ دلہ زاک روڈ سے پتنگ چوک جا رہا تھا۔

مزیدپڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے مزید ڈیم بنانے کا اعلان

اچانک رنگ روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا دانیال عرف چٹکی اور اس کا ساتھی اعزاز جاں بحق ہو گئے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانیت کی سوچ کا نام ہی مسلم لیگ ہے: چودھری شجاعت

پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں