وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر ارکان نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر ارکان نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا، جلد نئی جماعت میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان کے ق لیگی ارکان اور پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں گرمی گزشتہ سال سے زیادہ ہو گی، محکمہ موسمیات

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے دیگر ارکان نے مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا۔

 

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اراکین جلد نئی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سے کوئی اختلافات نہیں، تاہم صوبے کے مفاد میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے سیاہ فیصلے کو کارکنوں نے مسترد کر دیا: فاروق ستار

ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہیٰ ہمارے محترم ہیں اور ان کا احترام ہمیشہ دل میں رہے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں