ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ایک سال قبل بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی ماہرہ خان پر پہلے بھی شدید تنقید ہو چکی ہے۔

گزشتہ سال امریکا میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہو ئے دیکھا گیا تھا اور ماہرہ رنبیر کی ویڈیو نے ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا ۔

ویڈیو سامنے آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا اوران کے لباس اور سگرٹ نوشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن ایک بڑی تعداد نے ماہرہ خان کی بھی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ ماہرہ کی اپنی ایک زندگی ہے وہ جیسے چاہیں اپنی زندگی کو گزاریں اور تنقید کرنے والوں کو تنقید کا اختیار نہیں۔

ماہرہ کی پھر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سگرٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یوں انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو باتیں بنانے کا ایک موضوع فراہم کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں