بال ٹیمپرنگ میں معطل کرکٹرز کی جگہ چوتھے ٹیسٹ کیلئے نئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا اعلان

بال ٹیمپرنگ میں معطل کرکٹرز کی جگہ چوتھے ٹیسٹ کیلئے نئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا اعلان

 کیپ ٹاؤن: بال ٹیمپر نگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کپتان سٹیواسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اوراوپنر بین کرافٹ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ٹم پین کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان بنادیا۔ان تینو ں کھلاڑیوں کی جگہ میکس ویل،برنر او ر رونیشا کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

01b623047813e6e38682c6f6e5030053

سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے واقعے کی پیشگی معلومات صرف سٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو تھیں۔کوچ سمیت کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لہٰذا ڈیرین لیہمین ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں