نواز شریف کی تمام تاریخ ڈیلز سے بھری پڑی ہے: فواد چودھری

نواز شریف کی تمام تاریخ ڈیلز سے بھری پڑی ہے: فواد چودھری
کیپشن: pti leader fawad chaudhry

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے نواز شریف کی تمام تاریخ ڈیلز سے بھری پڑی ہے ، نواز شریف اور ان کے خاندان کو اب کوئی ڈیل آفر ہوئی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہے نواز شریف کی تمام تاریخ ڈیلز سے بھری پڑی ہے ، نواز شریف اور ان کے خاندان کو اب کوئی ڈیل آفر ہوئی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 15 جولائی سے 31 جولائی کے درمیان ہونے چاہئیں ، اس سے آگے جانا مناسب نہیں ہوگا ، مریم نواز نے بائیس دستاویزات پیش کیں جے آئی ٹی کو ساری کی ساری جعلی نکلی۔

کل نوازشریف نے کہا کسی کے اشارے پر میمو گیٹ کا حصہ بنے ، یہ نہیں بتایا کس کے اشارے پر پارٹی بنے ، نواز شریف کی تمام تاریخ ڈیلز اور ڈھیلز کے اوپر بنی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مشرف دور میں ان کا احتساب ہوا ، دو ہزار میں تحقیقات شروع ہوئیں ان کیخلاف اور دو ہزار دو میں یہ ساری فیملی لڈیاں ڈالتی سعودیہ چلی گئی ۔

اب پھر یہ ڈیل کی تلاش میں ہیں ، ہم نوازشریف اور ان کے خاندان کو کسی بھی قسم کی ڈیل آفر کرنے یا عملدرآمد میں سخت مزاحمت کریں گے ، جلد انتخابات ہو جاتے تو یہ عدم استحکام کا شکار آج نہ ہوتے۔