وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم معاہدوں کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم معاہدوں کی منظوری
کیپشن: federal cabinet meeting in islamabad

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ سزا پانے والے قیدیوں کے تبادلے ، تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام سمیت متعدد معاہدوں کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس کے دوران چین کے ساتھ سزا پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے بیرون ملک تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام کے بل کی بھی منظوری دے دی ، اس کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ ملزمان کی تحویل کے معاہدے بھی منظوری دی گئی۔

محمد نوید کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں بطور ممبر فنانس تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی ، کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دے دی۔