کرکٹ کی دنیا سے پاکستان کیلئے اچھی خبر، آئی سی سی نے پاکستان کو پُر امن ملک تسلیم کر لیا

کرکٹ کی دنیا سے پاکستان کیلئے اچھی خبر، آئی سی سی نے پاکستان کو پُر امن ملک تسلیم کر لیا

کراچی: آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈ ڈینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کا کراچی میں کامیاب انعقاد سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل پر دیئے جانے والے سیکیورٹی پلان پر مکمل اور بھرپور انداز میں عمل درآمد کیا گیا۔

بریگیڈیئر رچرڈ ڈینس کا مزید کہنا تھا کہ فائنل پر تماشائیوں نے بھی بہترین رویے کا مظاہرہ کیا۔ رچرڈ نے کہا کہ اتوار سے کراچی ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بہترین سیکیورٹی کے اہتمام کو ممکن بنایا جائیگا۔ امید ہے کہ یہ مقابلے دلچسپ ثابت ہوں گے اور شائقین کرکٹ بھی سیریز سے لطف اندوز ہوں گے۔