برطانیہ میں دہشتگردی کا خدشہ، تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم

برطانیہ میں دہشتگردی کا خدشہ، تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم

لندن: حکومت برطانیہ نے دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے جب کہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ احکام نے اسکول انتظامیہ کو بتایا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا سکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور وہ اسکولوں سے رابطے میں ہیں تاکہ حملہ کرنے والوں کو قبل از وقت گرفتار کیا جاسکے۔