ڈیرن گنگا کی کراچی کی گلیوں میں کرکٹ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈیرن گنگا کی کراچی کی گلیوں میں کرکٹ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: west indian cricketer daren ganga

کراچی : ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیرن گنگا نے کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیل کر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیرن گنگا نے کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیل کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پر امن ملک ہے۔

ڈیرن گنگا کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے اندر وہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دلچسپ سٹروکس لگا رہے ہیں ، بچے بھی ان کے ساتھ گھل مل گئئے ، کسی نے عینک تھامی تو کوئی وکٹ کیپنگ کرتا رہا۔

اس موقع پر ڈیرن گنگا بھی کرکٹ سے خوب محظوظ ہوئے اور زور دار سٹروک لگاتے دکھائی دیئے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں :