بھارتی فلمساز پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، مہوش حیات

بھارتی فلمساز پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، مہوش حیات

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں، انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات کاکہناتھا کہ پاکستانی فنکارشہرت کیلئے بھارت جاتے ہیں مگر آجکل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر انکی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔