آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز  اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز  اپنے نام کر لی
کیپشن: فائل فوٹو

ابو ظہبی : آسٹریلیا نے پاکستان کو 80رنز سے شکست دیکر سیریز  3-0سے   اپنے نام کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق ، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 267رنز کا ٹارگٹ دیا ،جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 186رنز پر ڈھیر ہو گئی ،آسٹریلیا کی طر ف سے کپتان ایرون فنچ نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 90رنز بنائے ۔

آسٹریلیا کی طرف سے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے لیگ اپنر ایڈم زمپانے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، عماد وسیم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، عمر اکمل اور شعیب ملک بالترتیب 36 اور 32 رنز بناسکے۔

اس سے قبل  آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔